ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 3, 2024 9:10 PM

printer

خواتین کی ایشیائی ہینڈبال چمپئن شپ میں بھارت نے ہانگ کانگ چائنا اکتیس-اٹھائیس سے ہرا دیا

خواتین کی ایشیائی ہینڈ بال چمپئن شپ آج نئی دلّی کے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں شروع ہوئی۔ بھارت، پہلی مرتبہ ہینڈ بال مقابلے کی میزبانی کر رہاہے۔ اِس 20 ویں ٹورنامنٹ میں برّ اعظم کی آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ آج شام گروپ-بی کے اپنے افتتاحی مقابلے میں بھارت نے ہانگ کانگ چائنا کو اکتیس- اٹھائیس سے شکست دی۔گروپ کے ایک دیگر مقابلے میں جاپان نے ایران کو چونتیس- چودہ سے ہرایا۔ گروپ-اے کے دو مقابلوں میں قزاخستان نے چین کو اٹھائیس- چھبیس سے اور جنوبی کوریا نے سنگاپور کو سنتالیس-پانچ سے ہرایا۔ اِس چمپئن شپ کی سرفہرست چار ٹیمیں، خواتین کی عالمی ہینڈ بال چمپئن شپ 2025 کیلئے کوالیفائی کریں گی، جس کا انعقاد اگلے برس نومبر اور دسمبر میں جرمنی اور نیندر لینڈ میں کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں