بہار کے راج گیر ہاکی اسٹیڈیم میں جاری خواتین کی ایشیائی ہاکی چیمپئنس ٹرافی 2024 کے سیمی فائنل میں آج شام بھارت جاپان کو دو صفر سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
اس سے قبل دن میں ایک دوسرے سیمی فائنل مقابلے میں چین بھی ملیشیا کو تین ایک سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ کل بھارت اور چین کے درمیان فائنل میچ بہار کے راجگیر ہاکی اسٹیڈیم میں شام 4 بجکر 45 منٹ پر کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب ملیشیا اور جاپان کے درمیان کانسے کے تمغے کے لیے دوپہر 2 بجکر 15 منٹ پر مقابلہ ہوگا۔×