خواتین کے ایشیائی ہاکی چمپئن ٹرافی 2024 کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ بہار کے نالندہ ضلع میں راجگیر بین الاقوامی سیاحتی مقام پر کَل شروع ہوگا۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار کَل شام اِن دس روزہ کھیل مقابلوں کا افتتاح کریں گے۔بہار کھیل کود اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل روِندرن سنکرن نے آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے، حصہ لینے والی چھ ٹیموں کے جوش وخروش کے بارے میں اظہارِ رائے کیا۔ انھوں نے یقین دلایا کہ شائقین کو اِس پورے ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملیں گے۔
بھارت کے علاوہ ایشیا کی سرکردہ ہاکی ٹیمیں جن کا تعلق چین، جاپان، ملیشیا، کوریا اور تھائی لینڈ سے ہے، اِن کھیل مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ مقابلے 20 نومبر کو ختم ہوں گے۔
Site Admin | November 10, 2024 9:30 PM