خواتین کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے گئے اہم قدم کے تحت ایشین کرکٹ کونسل، ACC نے خواتین کے انڈر۔19، ٹی۔ ٹوئینٹی ایشیا کپ کے آغاز کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا ہے۔
یہ اہم فیصلہ، ACC کارگذار بورڈ کی ملیشیاء کے کوالالمپور میں ہوئی میٹنگ میں لیاگیا۔
ACC کی جانب سے جاری بیان میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خواتین کا انڈر 19 ایشیا کپ ہر دوسال بعد منعقد ہوگا۔ACC نے اسے خواتین کے انڈر۔ICC’19 کرکٹ عالمی کپ کی تیاریوں کے لیے اہم ٹورنامنٹ قرار دیا۔
اس ٹورنامنٹ کا مقصد ایشیا میں ابھرتی ہوئی خواتین کرکٹ کھلاڑیوں کو مقابلہ آرائی کے لیے بین الاقوامی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ تجربہ حاصل کرکے عالمی سطح پر ایشیائی ٹیموں کی کارکردگی کو بہتر بنا سکیں۔