خواتین کرکٹ میں آج وڈودرہ کے کوٹامبی اسٹیڈیم میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ICC چمپئن شپ کے تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹ سے شکست دی۔
اِس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے 38 اوورس اور 5 گیندوں میں 162 رن بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
جیت کے لیے 163 رن کا نشانہ بھارت نے 28 اوورز اور دو گیندوں میں حاصل کر لیا۔ اس طرح بھارت نے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی یہ سیریز تین – صفر سے جیت لی۔ بھارت کی طرف سے دپتی شرما نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 31 رن دے کر چھ وکٹ لیے۔ دپتی شرما نے سب سے زیادہ 39 رن بھی بنائے۔×