خواتین کرکٹ میں گجرات کے راجکوٹ میں تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت نے آئرلینڈ کو 116 رن سے شکست دی۔ ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 50 اوورس میں 5 وکٹ پر 370 رن بنائے۔ Jemimah Rodrigues نے 91 گیندوں میں 102 رن بنا کر ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں اپنی پہلی سنچری بنائی، جبکہ Harleen Deol نے 89 رن بنائے۔ آئرلینڈ کی ٹیم جیت کیلئے 371 رن کا نشانہ حاصل کرنے میں ناکام رہی اور وہ مقررہ 50 اورز میں 7 وکٹ پر 254 رن ہی بنا سکی۔ اِس جیت کے ساتھ بھارت کی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں دو-صفر کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں بھارت نے آئرلینڈ کو 6 وکٹ سے ہرایا تھا۔ سیریز کا تیسرا میچ بدھ کے روز کھیلا جائے گا۔x
Site Admin | January 12, 2025 9:57 PM