July 10, 2024 9:29 AM

printer

 خواتین کرکٹ میں چنئی میں تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 10 وکٹ سے کراری شکست دی

خواتین کرکٹ میں چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 10 وکٹ سے کراری شکست دی جو اُس کی جنوبی افریقہ کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی جیت ہے۔

بھارت نے 85 رن کا جیت کا نشانہ محض 10 اوورس اور 5 گیندوں میں حاصل کرلیا۔ اِس طرح بھارت نے تین  ٹی ٹوئنٹی میچوں کی یہ سیریز ایک-ایک سے برابر کردی۔   

سلامی بلے باز اسمرتی مندھانا نے 40 گیندوں پر 54 رن بنائے جبکہ شفالی ورما نے 25 گیندوں پر 27 رن اسکور کئے اور دونوں ہی ناٹ آؤٹ رہیں۔

دوسرا میچ بارش کی وجہ سے ترک کردیا گیا تھا۔ تیز  گیند باز پوجا وستراکر کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پوری سیریز میں شاندار کارکردگی کے تناظر میں انہیں سیریز کی بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

اِس سے پہلے بھارت نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ سے بلے بازی کرنے کو کہا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم 17 اوورس اور ایک گیند میں 84 رن ہی بنا سکی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں