July 1, 2024 3:11 PM

printer

خواتین کرکٹ میں چنئی میں بھارت کے ساتھ واحد ٹیسٹ میچ کے آج چوتھے دن، جنوبی افریقہ فالوآن کے بعد اپنی دوسری اننگز میں بلے بازی کر رہا ہے

خواتین کرکٹ میں چنئی میں بھارت کے ساتھ واحد ٹیسٹ میچ کے آج چوتھے دن، جنوبی افریقہ نے فالوآن کے بعد اپنی دوسری اننگز میں بلے بازی کرتے ہوئے اب سے کچھ دیر پہلے تک 7 وکٹ پر 330 رن بنا لئے تھے۔

بھارت نے 6 وکٹ پر 603 رن کا بڑا اسکور بناکر اپنی پہلی اننگز ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 266 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ اس طرح بھارت کو 337 رن کی سبقت مل گئی۔ بھارت کی Spin گیند باز اِسنہے رانا نے 8 وکٹ لئے۔ اِس طرح وہ ٹیسٹ کرکٹ میں آٹھ وکٹ لینے والی تیسری خاتون کھلاڑی بن گئیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں