خواتین کرکٹ میں وڈودرہ کے کوٹامبی اسٹیڈیم میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ICC چمپئن شپ کے تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ جاری ہے۔ اب سے کچھ دیر پہلے تک 163 رَن کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے14 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 74 رَن بنا لیے تھے۔ اِس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے 38 اعشاریہ پانچ اوور میں 162 رَن بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ دیپتی شرما نے چھ وکٹ لیے اور انھوں نے تیسری مرتبہ پانچ وکٹ لیے ہیں اور یہ کارنامہ کرنے والی وہ بھارت کی پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں۔