خواتین کرکٹ میں، آج شام نوی ممبئی کے ڈی۔وائی۔پاٹل اسپورٹس اکیڈمی میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان T20 بین الاقوامی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کھیلا جائے گا۔ یہ میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔ یہ سیریز فی الحال ایک-ایک سے برابر ہے، کیونکہ ہرمن پریت کی قیادت والی بھارتی ٹیم نے پہلا میچ 49 رن سے جیتا تھا، جبکہ ویسٹ انڈیز نے دوسرے میچ میں 9 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اب بھارتی ٹیم سیریز کے فیصلہ کن میچ میں جیت حاصل کرنا چاہے گی۔×
Site Admin | December 19, 2024 3:25 PM | Women Cricket
خواتین کرکٹ میں: سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی-ٹوینٹی میچ، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج شام ممبئی میں کھیلا جائے گا
