بھارت اور آئرلینڈ کے مابین جاری خواتین کی تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے افتتاحی مقابلہ میں آج بھارت نے آئرلینڈ کے خلاف 6 وکٹ سے جیت حاصل کی۔ یہ مقابلہ، راجکوٹ کے سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ جیت کیلئے 239 رن کے نشانے کو بھارت نے 34 اوورس اور تین گیندوں میں حاصل کرلیا۔ بھارت کیلئے Pratika Rawal اور Tejal Hasabanis نے زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ Rawal نے 89 رن بنائے جبکہ Hasabanis نے 53 رن بنائے اور وہ آخر تک آؤٹ نہیں ہوئیں۔ اس سے قبل مہمان ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 50 اوورس میں 7 وکٹ پر 238 رن بنائے تھے۔ اس سیریز کا دوسرا میچ اتوار کے روز اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔
Site Admin | January 10, 2025 9:36 PM