June 30, 2024 3:01 PM

printer

خواتین کرکٹ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو فالو آن پر مجبور کیا

خواتین کرکٹ میں آج صبح چنئی میں جنوبی افریقہ کے ساتھ واحد ٹسٹ میچ کے تیسرے دن بھارتی Spin گیند باز اسنیہا رانا نے 8 وکٹ لے کر تاریخ ساز کارنامہ انجام دیا۔ دیپتی شرما نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اِس طرح جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 266 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اسنیہا رانا ٹسٹ کرکٹ میں 8 وکٹ لینے والی تیسری خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔

اِس سے پہلے بھارت نے 6 وکٹ پر 603 رن کا بڑا اسکور بنا کر اپنی پہلی اننگز ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ اِس طرح بھارت کو 337 رن کی سبقت مل گئی۔ اِس تناظر میں جنوبی افریقہ سے فالو آن کرنے کو کہا گیا اور جنوبی افریقہ کی خواتین نے اپنی دوسری اننگز میں اب سے کچھ دیر پہلے تک ایک وکٹ پر 150 رن بنا لیے تھے۔

بھارت کی سلامی بلے باز شفالی ورما اور اسمرتی مندھانا نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین ٹسٹ کرکٹ میں پہلے وکٹ کی ساجھیداری میں 292 رن بنائے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ شفالی ورما نے ٹسٹ کرکٹ میں 205 رن کے ساتھ سب سے تیز رفتار ڈبل سنچری بنا کر تاریخ رقم کی جبکہ مندھانا نے 149 رن اسکور کئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں