July 7, 2024 3:01 PM

printer

خواتین کرکٹ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان جبکہ مردوں کے کرکٹ میں بھارت اور زمبابوے کے درمیان میچ ہوگا

خواتین کرکٹ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی-ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج شام چنئی کے ایم اے چدمبر اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔ پہلے ٹی-ٹوئنٹی میچ میں بھارتی خواتین کی ٹیم 12 رن سے ہار گئی تھی۔

اِدھر مردوں کے کرکٹ میں بھارت اور زمبابوے کے درمیان پانچ ٹی-ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج شام ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔ زمبابوے کو سیریز میں ایک-صفر کی سبقت حاصل ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں