خواتین کرکٹ میں، 19 سال سے کم عمر کی خواتین کے ٹی ٹوئینٹی ایشیا کپ کے فائنل میں آج بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔ یہ میچ ملیشیا کے شہر کولا لامپور میں بھارتی وقت کے مطابق شام سات بجے سے کھیلا جائے گا۔
کل بھارت نے ایک سُپر چار میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ بھارتی ٹیم نے جیت کے لیے دیے گئے 99 رن کے نشانے کو محض 14 اعشاریہ پانچ اوورس میں حاصل کرلیا۔
اس سے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا نے 9 وکٹ کے نقصان پر مقررہ 20 اوورس میں 78 رن بنائے تھے۔
ایک دوسرے سُپر چار میچ میں بنگلہ دیش نے نیپال کو 9 وکٹ سے ہرایا۔