خواتین کرکٹ میں آج شام وڈودرا میں ICC چمپئن شپ سیریز کے تین میچوں کے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 211 رن سے ہرادیا۔ 315 رن کے مشکل ہدف کا تعقب کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 26 اوورز 2 گیندوں میں 103 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی طرف سے رینوکاٹھاکر سنگھ نے 10 اوورز میں 29 رن دے کر 5 وکٹ حاصل کئے۔ وہیں پریا مشرا نے دو وکٹ اور Titas Sadhu اور دیپتی شرما نے ایک ایک وکٹ لئے۔ رینوکا ٹھاکر سنگھ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اس سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ 24 دسمبر کو اور تیسرا اور فائنل میچ 27 دسمبر کو کھیلا جائے گا اور یہ دونوں میچ وڈودرا کے مقام پر ہی ہوں گے۔X