July 7, 2024 9:45 AM

printer

خواتین کرکٹ میں، تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی-ٹوینٹی میچ میں بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا

خواتین کرکٹ میں، تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی-ٹوینٹی میچ میں بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ یہ میچ چنئی کے ایم اے چدامبرم اسٹیڈیم میں آج شام سات بجے شروع ہوگا۔ خواتین کی بھارتی ٹیم پہلے ٹی-ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ہوئی محض 12 رن کی شکست سے ابھرنے کیلئے پرعزم ہے۔

اپنے پچھلے میچ میں بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورس میں صرف 177 رن ہی بناسکی جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 190 رن بنائے تھے۔

تین میچوں کی یہ سیریز منگل کو تیسرے اور آخری ٹی-ٹوینٹی میچ کے ساتھ اختتام پذیر ہوجائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں