July 12, 2024 9:49 PM

printer

خواتین کا ٹی-ٹوینٹی ایشیا کپ ٹورنامنٹ اس مہینے کی 19 تاریخ سے سری لنکا میں Dambulla کے مقام پر شروع ہو رہا ہے

خواتین کا ٹی-ٹوینٹی ایشیا کپ اِس مہینے کی 19 تاریخ کو سری لنکا میں Dambulla کے مقام پر شروع ہو رہا ہے۔ اِس میں آٹھ ملکوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اِن میں سری لنکا، بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات، نیپال، ملیشیا اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔
گروپ اے میں بھارت، پاکستان، متحدہ عرب امارات اور نیپال کو رکھا گیا ہے جبکہ بنگلہ دیش، سری لنکا، ملیشیا اور تھائی لینڈ گروپ بی میں ہیں۔ اِس ٹورنامنٹ میں دو سیمی فائنل میچوں اور فائنل سمیت مجموعی طور پر 15 میچ ہوں گے۔19 جولائی کو پہلے دن دوپہر دو بجے متحدہ عرب امارات کا مقابلہ نیپال سے ہوگا جبکہ شام سات بجے بھارت اور پاکستان کی خواتین ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔سری لنکا کرکٹ کے نائب صدر وکرما رَتنے کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ سبھی میچ بین الاقوامی سطح پر براہِ راست براڈ کاسٹ کئے جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں