خواتین پریمیر لیگ کرکٹ میں ممبئی انڈینس نے، یو پی وارئرس کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ یہ میچ کل رات لکھنؤ کے بھارت رتنا شری اٹل بہاری باجپئی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے یو پی وارئرس نے مقررہ 20 اوورس میں 9 وکٹوں پر 150 رن بنائے۔ اس کے جواب میں ممبئی انڈینس نے 9 گیند پہلے ہی نشانہ حاصل کر لیا۔ سلامی بلّے باز میں Hayley Matthews کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آج گجرات جائنٹس کا مقابلہ ڈیلی کیپیٹلس سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے سے لکھنؤ میں کھیلا جائے گا۔×
Site Admin | March 7, 2025 9:33 AM | CRICKET WPL
خواتین پریمیر لیگ کرکٹ میں ممبئی انڈینس نے، یو پی وارئرس کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔
