مردوں کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ کے فائنل میں کَل Babados کے مقام پر بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ بھارت اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں تیسری مرتبہ پہنچا ہے۔ کل رات Guyana میں بھارت دفاعی چمپئن انگلینڈ کو سیمی فائنل میں 68 رن سے ہراکر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورس میں 7 وکٹ کے نقصان پر 171 رن بنائے۔ کپتان روہت شرما نے بھارت کیلئے سب زیادہ 39 گیندوں میں 57 رن اسکور کئے۔ انگلینڈ کیلئے Chris Jordan نے 3 وکٹ حاصل کئے۔ انگلینڈ کیلئے 172 رن کا جیت کا نشانہ تھا، لیکن اُس کی پوری ٹیم 16 اوور اور 4 گیندوں میں محض 103 رن پر آؤٹ ہوگئی۔ X
Site Admin | June 28, 2024 3:20 PM