August 11, 2024 9:41 PM

printer

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر اَنّ پورنا دیوی نے ملک بھر میں خواتین اور بچوں کی خوشحالی کو یقینی بنانے کے مقصد سے مرکز اور ریاستوں کے درمیان مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر اَنّ پورنا دیوی نے ملک بھر میں خواتین اور بچوں کی خوشحالی کو یقینی بنانے کے مقصد سے مرکز اور ریاستوں کے درمیان مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بات کَل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاستوں میں خواتین اور بچوں کی ترقی اور سماجی بہبود کے وزیروں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیفٹیننٹ گورنرز کے ساتھ، پہلی قومی سطح کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ ایک ترقی یافتہ بھارت کے وژن کو پورا کرنے کیلئے اِس طرح کی مشترکہ کوششیں لازمی ہیں۔ انھوں نے مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن دوئم، مشن وَتسالیہ اور مشن شکتی کے تحت، وزارت کے اہم پروگراموں کا بھی خاص طور پر ذکر کیا۔
میٹنگ میں 28 ریاستوں کے 21 وزیروں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے تحت جاری پروگراموں اور مستقبل کی حکمت عملی پر جاری پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں