خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے تغذیے کی کمی سے نمٹنے کے حکومت کے جاری عزم کے طور پر کل سے پوشن پکھواڑے کے ساتویں ایڈیشن کو منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سال پوشن پکھواڑے میں چار بنیادی موضوعات پر زور دیا جائے گا۔ ان میں بچوں میں زندگی کے شروعاتی ایک ہزار دنوں پر توجہ مرکوز کیا جانا، پوشن ٹریکر کے استفادہ ماڈیول کو مقبول بنانا، تغذیے کی کمی کے بندوبست اور صحت مند طرز زندگی اپنانا ہے تاکہ بچوں میں موٹاپے کے مسئلے سے نمٹا جاسکے۔ پوشن ابھیان پہل، جس کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا، پوشن ابھیان کے حصے کے طور پر تغذیے کی کمی پر قابو پانے کے اپنے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی ماؤں، نوجوان لڑکیوں اور چھ سال سے کم عمر کے بچوں میں تغذیے کی کمی کو بہتر بنایا جاسکے۔
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر مملکت ساوِتری ٹھاکر کَل ایک ویب کاسٹنگ کے ذریعے 18 شریک وزارتوں کے افسران، WCD محکمے کے ریاستی افسران اور سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے آنگن واڑی کارکنوں سے خطاب کریں گی۔ x