خواتین اور بچوں کی ترقی سے متعلق وزارت آج سے ساتواں پوشن پکھواڑہ منا رہی ہے۔ اس کا مقصد ملک بھر میں ناقص غذائت کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے سرکار کے عزم کا اظہار کرنا ہے۔ اس پکھواڑے کے دوران چار بنیادی پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ان میں بچوں کی زندگی کے ابتدائی ایک ہزار دنوں میں دیکھ بھال، پوشن ٹریکر سے فائدہ اٹھانے کیلئے اِسے مقبول بنانا، ناقص غذائیت کے مسئلے سے موثر طور پر نمٹنا اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینا ہے تاکہ موٹاپے کے مسئلے سے نمٹا جا سکے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس اہم پروگرام پوشن ابھیان کی شروعات کی تھی، جس کا مقصد تغذیہ بخش خوراک کی کمی پر قابو پانا تاکہ حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی ماؤں، کمسن لڑکیوں اور چھ سال تک کی عمر کے بچوں میں غذائیت کو بہتر بنایا جاسکے۔ x
Site Admin | April 8, 2025 2:59 PM
خواتین اور بچوں کی ترقی سے متعلق وزارت آج سے ساتواں پوشن پکھواڑہ منا رہی ہے
