ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 9, 2025 3:19 PM

printer

خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر اَنّا پورنا دیوی کَل راجستھان کے اُودے پور میں تین روزہ چِنتن شِوِر کا افتتاح کریں گی۔

خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر اَنّا پورنا دیوی کَل راجستھان کے اُودے پور میں تین روزہ چِنتن شِوِر کا افتتاح کریں گی۔ اس شِوِر میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندوں کے ساتھ ملک بھر کی خواتین اور بچوں کی بہبود اور ہمہ جہت ترقی سے متعلق موضوعات پر کھلا تبادلہ خیال ہوگا۔ یہ تقریب مرکوز آبادیوں کی ضروریات کو پورا کرنے، اُن کے مسائل کو حل کرنے، خیالات کو مشترک کرنے اور چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ اس تقریب میں راجستھان کے وزیراعلیٰ بھجن لال شرما، نائب وزیراعلیٰ دِیاکماری، بچوں اور خواتین کی بہبود کی وزیر مملکت ساوتری ٹھاکر اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے خواتین اور بچوں کی بہبود کے وزراء موجود رہیں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں