خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کا حلقہ بننے کے ساتھ کیرالہ میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی موسمیات محکمے نے آج Kasargod، کنّور، وائناڈ، کوذی کوڑ اور ملپ پورم اضلاع میں اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ ریاست بھر سے دور دور تک نقصانات کی خبر ہے۔ کنّور ضلعے میں ہوا کے تیز جھکّڑ کے سبب کئی مکانات تباہ ہوگئے۔ ماہی خطے میں آج اسکولوں کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ خراب موسم جاری رہنے کی وجہ سے اس ماہ کی 19 تاریخ تک کیرالہ، کرناٹک اور لکش دیپ کے ساحلوں پر ماہی گیری پر پابندی لگادی گئی ہے۔
Site Admin | July 16, 2024 9:32 AM