ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 27, 2024 10:51 AM

printer

خلیج بنگال میں سمندری طوفان کے زیرِ اثر اوڈیشہ میں الگ الگ مقامات پر اگلے چند روز کے دوران شدید بارش ہونے کا امکان ہے

اوڈیشہ میں، خلیجِ بنگال میں سمندری طوفان کے زیر اثر اگلے تین دن میں دور دور تک شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ بھارت کے محکمہ موسمیاتIMD  نے کہا ہے کہ زور دار ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے حالات اِس مہینے کی 28 تاریخ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اِس کے علاوہ کَل اور پرسوں ریاست کے کچھ اضلاع میں شدید سے بہت شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

اِس دوران Khordha، کٹک، بالنگیر، ملکان گِری، کوراپُٹ، رائے گڑھ، گجا پتی، گنجم، کالاہانڈی، کندمال، Nuapada اور Bargarh میں آج صبح سویرے کچھ مقامات پر شدید بارش ہوئی۔ موسمیات کے ماہرین کے مطابق  سمندری طوفان کے سبب ریاست میں بارش کی کمی کو کم کرنے جبکہ مانسون کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

اوڈیشہ میں اِس مہینے بارش میں 42 فیصد کی کمی درج کی گئی تھی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں