ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 9, 2025 10:00 AM | ISRO Sapdex

printer

 خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے اِسرو نے SpaDex مشن کے تحت زمین کے نچلے مدار میں گھومنے والے اپنے دو سیٹیلائٹس کے ڈوکِنگ کے تجربے کو ملتوی کر دیا ہے۔

 خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے اِسرو نے SpaDex مشن کے تحت زمین کے نچلے مدار میں گھومنے والے اپنے دو سیٹیلائٹس کے ڈوکِنگ کے تجربے کو ملتوی کر دیا ہے۔ خلائی ایجنسی نے ٹویٹ کیا ہے کہ ڈوکِنگ کے تجربے کو ملتوی کرنے کا فیصلہ دونوں سیٹیلائٹس کے درمیان زیادہ انحراف کا پتہ لگنے کی وجہ سے لیا گیا ہے۔ اِس انحراف کا مشاہدہ اُس وقت کیا گیا، جب اِسرو نے سیٹیلائٹس کے درمیان فاصلے کو 225 میٹر کم کرنے کے لیے تدبیر کی۔ اِسرو نے پہلے 7 جنوری اور اُس کے بعد آج سیٹیلائٹس کی ڈوکِنگ کے تجربے کا شیڈول بنایا تھا۔ سیٹیلائٹس میں غیر متوقع انحراف کی وجہ سے اِسرو نے شیڈول پر نظر ثانی کی ہے، جس کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں