ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 5, 2024 9:46 AM

printer

خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے اِسرو نے، یوروپ کی خلائی ایجنسی کے PROBA-3 کو آج دوبارہ لانچ کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔

بھارت کی خلائی تحقیقی تنظیم اِسرو نے یوروپی خلائی ایجنسی کے PROBA-3 کے لانچ کے اوقات کو ازسر نو ترتیب دیا ہے۔ سٹیلائٹ میں خرابی کا پتہ لگنے کے بعد ایسا کیا گیا ہے۔ اب اسے آج سری ہری کوٹہ میں واقع ستیش دھون خلائی مرکز سے PSLV-C29 سے سہ پہر 4 بج کر 12 منٹ پر لانچ کیا جائے گا۔ اس سے پہلے اس مشن کو کل سہ پہر چار بجکر 8 منٹ پر لانچ کیا جانا تھا۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔                         V-C Sudhindra

اِسرو کے ذریعہ PROBA-3 سٹیلائٹ کی لانچنگ عالمی شراکت داری اور انجینئرنگ کے کمال کی واضح مثال ہے۔ یہ PSLV کی 61 ویں اور PSLV-XL ساخت کا استعمال کرتے ہوئے اس کی 26 ویں پرواز ہوگی۔ یہ خلائی گاڑی آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ میں واقع Spaceport سے PROBA-3 سٹیلائٹ کو مدار میں پہنچائے گی۔ اس سے پیچدہ مدار میں سٹیلائٹ کو نصب کرنے کی PSLV  کی معتبریت کو تقویت ملے گی۔ یہ مدار زمین سے طویل ترین فاصلے60 ہزار 530 کلو میٹر اور کم سے کم فاصلے 600 کلو میٹر پر ہوگا۔ دو سٹیلائٹ ہیں، جنہیں ایک ساتھ خلاء میں بھیجا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں