ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 31, 2024 10:07 AM

printer

خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے اسرو نے ڈاکنگ تجربے سے متعلق مشن Spadex کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے۔

خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے ISRO نے کَل رات، خلاء میں Docking تجربے سے متعلق مشن، Spadex کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا۔ سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے کل رات اِسرو کے PSLV-C60 راکٹ کے ذریعے اِس مشن کو خلاء میں بھیجا گیا۔ اس نے کامیابی کے ساتھ دو سیارچوں SDX01، جس کو Chaser کا نام دیا گیا ہے اور SDX02، جس کو ٹارگیٹ کا بھی نام دیا گیا ہے، کو اپنے لانچ کے فوراً بعد کرہئ ارض کے نچلے مدار میں تعینات کیا۔ دونوں سیارچوں کو اگلے 10 دن کے دوران خلاء میں Docking کے تجربے کو حاصل کرنے کیلئے تعینات کیا جائے گا۔ Docking تجربے سے متعلق مشن، Spadex کا مقصد اعلیٰ ترین خلائی Docking ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کرنا ہے، جوکہ مستقبل کے مشن، بشمول چاند کے مشن اور بھارتیہ اَنترِکش اسٹیشن کیلئے ایک اہم صلاحیت ثابت ہوگی۔

اس مشن کی کامیابی سے اِسرو کو خلاء میں پیچیدہ عمل کو انجام دینے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور مستقبل کے بین سیارچہ مشنوں کیلئے ایک بنیاد تیار ہوگی۔ اس کے کامیاب لانچ کے بعد اِسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ نے مطلع کیا کہ دونوں سٹیلائٹ کے پینل کامیابی کے ساتھ تعینات کئے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں