ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے اسرو نے اپنے خلائی ڈاکنگ تجربے SpaDeX مشن کے حصے کے طور پر رولنگ کا تجربہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے اسرو نے اپنے خلائی ڈاکنگ تجربے SpaDeX مشن کے حصے کے طور پر رولنگ کا تجربہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ اس کی تصدیق کرتے ہوئے، اسرو کے چیئرمین وی نارائنن نے کہا کہ اسرو کو مختلف حالات میں ڈاکنگ کی ضرورت ہوگی، جن میں سے کچھ کو موجودہ مشن کے حصے کے طور پر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

پیش ہے ایک رپورٹ-                          V/C – Vishnu

رولنگ یا گھومنے کا تجربہ، اسرو کو یہ سمجھنے میں مدد کرے گا کہ ڈاکنگ کے لیے مختلف سمت سے کسی چیز کو مطلوبہ جگہ پر لانے کے لیے کس چیز کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس سے اسرو کو یہ جاننے میں بھی مدد ملے گی کہ آیا ڈاکنگ کا تجربہ عمودی طور پر کیا جا سکتا ہے۔ یہ تجربہ چندریان-4 جیسے مستقبل کے مشنوں کے لیے نہایت اہم ہے۔ یہ تجربہ قیمتی ڈیٹا فراہم کرے گا اور اسرو کو متعدد سافٹ ویئر اور گراؤنڈ اسٹیشن کنٹرول کی توثیق کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس سے قبل 13 مارچ کو، اسرو نےSpaDEx  مشن کے ایک حصے کے طور پر دو سیٹلائٹس کی Undockingکو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا تھا۔ یہ کامیابی بھارت کے خلائی تحقیق کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اسرو کے چیئرمین وی نارائنن نے کہا کہ اسرو SpaDeX مشن کے حصے کے طور پر مزید ڈاکنگ کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں