ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 12, 2025 2:16 PM

printer

خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم اِسرو SpaDex پروگرام کے تحت دو سیٹلائٹس کو Docking سے پہلے تین میٹر کی دوری پر لانے میں کامیاب رہی ہے

خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم ISRO نے Docking سے پہلے SpaDex پروگرام کے تحت اپنے دو سیٹلائٹس کو ایک سطح پر لانے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ اِسرو Chaser اور Target سیٹلائٹس کو تین میٹر کی دوری پر لانے اور بعد میں اُنھیں پھر سے محفوظ فاصلے تک پہنچانے میں کامیاب رہی ہے۔
اِن سیٹلائٹس پر لگے ہوئے کیمروں سے لی گئی تصویریں بھی اِسرو نے جاری کی ہیں۔ بھارتی خلائی ایجنسی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد ہی دونوں کو ملانے کا عمل انجام دیا جائے گا۔ Docking کے تجربات سے قبل اِس مشن کیلئے اِسرو کے تیار کردہ سبھی Sensors کی پوری طرح جانچ کی جائے گی۔Docking کے بعد دونوں سیٹلائٹس کو واحد اسپیس کرافٹ کے طور پر کنٹرول کیا جائے گا۔ Docking کے عمل کے کامیاب ہونے کی تصدیق کے بعد دونوں سیٹلائٹس کو پھر سے علیحدہ کیا جائے گا تاکہ وہ آزادانہ طور پر کام کرسکیں۔
امریکہ، روس اور چین کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والا بھارت چوتھا ملک ہوگا۔ اگر اِسرو کا تیار کردہ بھارتیہ Docking نظام کامیاب رہا تو اِسرو اپنے مجوزہ بھارتیہ اَنترکش اسٹیشن پر کام کرے گی اور اس کے بعد چندریان-چہارم مشن انجام دے گی۔ اس کے تحت بھارتی خلائی جہاز چاند کی سطح پر اترے گا اور وہاں سے کچھ اجزا لے کر واپس آئے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں