خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم اِسرو زمین کا مشاہداتی سیارچہ EOS مدار میں پہنچاکر یوم آزادی منائے گی۔ اِسے چھوٹے سیارچے کو لانچ کرنے کی گاڑی SSLV راکٹ کے ذریعے مدار میں پہنچایا جائے گا۔
اِسرو نے کہاہے کہ SSLV کی تیسری اور حتمی پرواز کو آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹہ سے صبح 9 بجکر 17 منٹ پر 15 اگست کو خلا میں بھیجا جائے گا۔ یہ راکٹ 175 اعشایہ پانچ کلو گرام وزن کے بہت چھوٹے سیارچے EOS-08 کو لے جائے گا۔
اسرو کے ذریعے تیار کردہ چھوٹے سیٹیلائٹ کو لانچ کرنے کی خلائی گاڑی SSLV، 15 اگست کو سری ہری کوٹا میں واقع خلائی مرکز سے اپنی تیسری اور حتمی آزمائشی پرواز کرے گی۔
SSLV-D3 راکٹ، زمین کے مشاہداتی سیارچہ EOS-08 کو مدار میں پہنچائے گا۔ EOS-08 جدید ترین پے لوڈس کا حامل ہے، جو قدرتی آفات کی نگرانی، ریموٹ سینسنگ، آگ لگنے اور سیلاب کا پتہ لگانے نیز الٹراوائلیٹ ارتعاش کی پیمائش کے لیے نہایت کارآمد ہے۔ اسرو کے ذریعے تیار کردہ چھوٹی لانچ وہیکل نہایت کم قیمت میں تیار کی جا سکتی ہے۔ اس میں متعدد چھوٹے چھوٹے سیٹیلائٹوں کو رکھنے کی گنجائش ہے۔ اِسے مانگ پر کم سے کم بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کے ساتھ کم وقت میں لانچ کیا جا سکتا ہے۔
اِس کے ذریعے 500 کلوگرام سیٹیلائٹ کو 500 کلومیٹر دور مدار تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ اس آزمائشی پرواز کے کامیابی کے ساتھ مکمل ہوجانے کے بعد اِسے پروڈکشن کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو منتقل کیا جائے گا۔