August 16, 2024 9:38 AM

printer

خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم اِسرو آج صبح خلائی راکٹ ایس ایس ایل وی۔ڈی تھری کے ذریعے کُرہ ارض کے مشاہدے سے متعلق سیٹیلائٹ ای او ایس۔زیروایٹھ کو خلا میں چھوڑے گی۔

خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم اِسرو آج صبح چھوٹے سیٹیلائٹ کو خلا میں چھوڑنے کے اپنے راکٹ SSLV کے ذریعے کُرہ ارض کے مشاہدے سے متعلق سیٹیلائٹ EOS-08 کو خلا میں چھوڑے گی۔ اِس سیٹیلائٹ کو سری ہری کوٹہ میں ستیش دھون خلائی مرکز سے اب سے کچھ دیر بعد 9 بجکر 17 منٹ پر چھوڑا جائے گا۔

اِس کے لیے مختصر مدت کی ساڑھے چھ گھنٹے کی الٹی گنتی آج رات دیرگئے 2 بجکر 47 منٹ پر شروع ہوگئی۔ یہ مشن خلائی راکٹ SSLV کی تیسری اور حتمی ترقیاتی پرواز ہوگی۔ اِس کے بعد یہ خلائی راکٹ پوری طرح Operational Mode میں آجائے گا۔

34 میٹر اونچا SSLV راکٹ، PSLV راکٹوں کے مقابلے چھوٹا ہے، جو 44 میٹر اونچے ہوتے ہیں۔

VC- Joy

چھوٹے سیٹیلائٹس کو خلا میں چھوڑنے والا راکٹ SSLV  دس کلوگرام سے پانچ سو کلوگرام تک کے مِنی، مائیکرو اور نینو سیٹیلائٹس کو پانچ سو کلومیٹر کے مدار میں پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اِس مشن کا مقصد خلائی راکٹ SSLV نظام کی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا اور EOS-08 سیٹلائٹ اور SR-0 DEMOSAT سیٹلائٹ کو 475 کلو میٹر کے circular مدار میں پہنچانا ہے۔ یہ خلائی راکٹ عالمی Navigation سیٹیلائٹ نظام پر مشتمل تین Payloads لے کر جائے گا۔ یہ نگرانی، قدرتی آفات اور ماحولیات پر نظر رکھنے، آگ کا پتہ لگانے، آتش فشاں پہاڑوں کی صورتحال نیز صنعتی اور بجلی پلانٹس میں تباہی جیسے واقعات کے تعلق سے دن رات infrared تصویریں بھیجے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں