بھارت نےSolid راکٹ موٹروں کیلئے دنیا کا سب سے بڑا 10 ٹن کا Propellant Mixer تیار کیا ہے۔ اس مِکسر کو خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے اِسرو کے ستیش دھون خلائی مرکز نے بینگلورو میں سینٹرل مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے ڈیزائن کیا تھا۔ مِکسر کا وزن 150 ٹن ہے اور یہ 5 اعشاریہ چار میٹر کی لمبائی اور 3 اعشاریہ تین میٹر کی چوڑائی کے ساتھ8 اعشاریہ سات میٹر لمبا ہے۔ یہ Propellant ٹھوس Propellant اجزاء کے درست اور محفوظ اختلاط کو یقینی بناتا ہے، جو راکٹ کو لانچ کرنے کیلئے ضروری ہے۔ اِسرو نے اسے خلاء میں آتم نر بھر بھارت پہل کے تحت خلائی ٹیکنالوجی میں ملک کی بڑھتی ہوئی خود کفالت کی علامت قرار دیا ہے۔×
Site Admin | February 17, 2025 2:26 PM
خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم اسرو نے کہا ہے کہ بھارت نے Solid Rocket Motors کے لئے دنیا کا سب سے بڑا 10 ٹن کا Propellant Mixer تیار کرلیا ہے
