ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 3, 2025 2:48 PM

printer

خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم اسرو نے کہا ہے کہ نیوی گیشن سیارچےNVS 02 میں تکنیکی خرابی آگئی ہے۔ سیارچے کو مدار میں پہنچانے کیلئے کارروائی کی جارہی ہے

خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم اِسرو نے بتایا ہے کہ کَل NVS 02 سیارچے کو، مقررہ مدار میں پہنچانے کے عمل کے دوران تکنیکی خرابی آگئی۔ سوشل میڈیا کی اپنی پوسٹ میں خلائی ایجنسی نے مطلع کیا ہے کہ سیارچے کو اُس کے متعلقہ مدار میں پہنچانے کا عمل مکمل نہیں ہوپایا، کیونکہ خلائی راکٹ کے Valves کھل نہیں پائے۔ اس نے البتہ کہا ہے کہ کرناٹک کے ہاسن میں ماسٹر کنٹرول مرکز سیارچے کی نگرانی کررہا ہے اور اُس کے سبھی نظام ٹھیک سے کام کررہے ہیں۔ 29 جنوری کو جی ایس ایل وی-ایف15 راکٹ کے ذریعہ نیوی گیشن سیارچے  NVS 02 کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجا گیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں