خلائی تحقیق کا بھارتی ادارہ ISRO آج یوروپی خلائی ایجنسی کے PROBA-3 خلائی طیارے کو لانچ کرے گا۔ یہ ایک بڑا خلائی مشن ہے، جس کا مقصد سورج کی فضاء کے باہری حصے کا مطالعہ کرنا ہے۔ PSLV-C29 خلائی گاڑی بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجکر 4 منٹ پر آندھرا پردیش میں سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے PROBA-3 خلائی طیارے کو مدار میں لے جائے گی۔ اس مشن کو کل لانچ کیا جانا تھا لیکن PROBA-3 خلائی طیارے میں خرابی کا پتہ لگنے کے بعد اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔ یہ ISRO کے خصوصی کمرشیل مشن New Space India Limited کا ایک حصہ ہے، جو بین الاقوامی خلائی اشتراک میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ دو مصنوعی سیارچوں پر مشتمل PROBA-3 سورج کی فضاء کے بیرونی حصے، اُس کے اطراف کی فضاء، خلائی موسم اور شمسی ہوا کا مطالعہ کرے گا۔
Site Admin | December 5, 2024 2:08 PM