August 15, 2024 9:46 PM

printer

خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم اسرو، کرۂ ارض کے مشاہدے کیلئے کل اپنا ایک نیا سیٹلائٹ SSLV-D3 خلا میں چھوڑے گی

خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم اسرو، کرۂ ارض کے مشاہدے کیلئے کل اپنا ایک نیا سیٹلائٹ SSLV-D3 خلا میں چھوڑے گی۔ اِس سیٹلائٹ کو سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے کل صبح 9 بج کر 17 منٹ پر چھوڑا جائے گا۔ یہ اِس کی تیسری ترقیاتی پرواز ہوگی۔ سیٹلائٹ کو چھوڑے جانے سے 6 گھنٹے پہلے الٹی گنتی شروع ہوجائے گی۔
یہ چھوٹا خلائی راکٹ 10 کلو گرام سے لے کر 500 کلوگرام تک کے Mini، مائیکرو اور Nano سیٹلائٹس کو خلا میں چھوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ تین مرحلے والا خلائی راکٹ ہے۔ اِس مشن کا مقصد خلائی راکٹ SSLV نظام کی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا اور EOS-08 سیٹلائٹ اور SR-0 DEMOSAT سیٹلائٹ کو 475 کلو میٹر کے circular مدار میں پہنچانا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں