August 25, 2024 2:30 PM

printer

خلاء کے شعبے میں اصلاحات سے ملک کے نوجوانوں کو کافی فائدہ ہوا ہے:مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ خلاء کے شعبے میں اصلاحات سے ملک کے نوجوانوں کو کافی فائدہ ہوا ہے۔ آج آکاشوانی پر ’من کی بات‘ پروگرام میں ملک کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں کافی کچھ ایسا ہورہا ہے، جس سے ایک ترقی یافتہ بھارت کی بنیاد مستحکم ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس مہینے کی 23 تاریخ کو ہموطنوں نے چندریان 3 کی کامیابی کے سلسلے میں خلاء سے متعلق پہلا قومی دن منایا۔ جناب مودی نے کہا کہ پچھلے سال اِس دن چندریان 3 شِو شَکتی پوائنٹ پر چاند کے جنوبی حصے میں کامیابی کے ساتھ اترا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اِس طرح یہ کامیابی حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بنا۔ ’مَن کی بات‘ کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے Spacetech اِسٹارٹ اَپ Galax Eye کی ٹیم کے ارکان کے ساتھ گفتگو بھی کی، جسے IIT مدراس کے سابق طلباء نے لانچ کیا تھا۔ جناب مودی نے کہا کہ لال قلعے سے اِس سال انہوں نے غیرسیاسی پس منظر والے ایک لاکھ نوجوانوں پر زور دیا تھا کہ وہ سیاسی نظام کے ساتھ منسلک ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اِس پر زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا ہے اور بڑی تعداد میں نوجوان سیاست میں داخل ہونے کیلئے تیار ہیں۔ ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر میں Reasi میں دنیا کے سب سے بڑے ریل پُل چَناب ریلوے Bridge پر ساڑھے سات سو میٹر لمبے قومی پرچم کے ساتھ ترنگا ریلی نکالی گئی۔ اس بات پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ جس کسی نے بھی یہ تصویریں دیکھی ہیں، اُس کا دِل خوشی اور مسرت سے سرشار ہوگیا۔ اِسی طرز پر ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی سبھی عمر کے لوگوں نے اِس طرح کی ترنگا یاتراؤں میں حصہ لیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ہر گھر ترنگا‘ مہم نے پورے ملک کو اتحاد کے ایک دھاکے میں پرو دیا اور یہی ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ ہے۔ وزیر اعظم نے انسانوں اور جانوروں کے درمیان پیار محبت کے رشتے پر بھی اظہارِ خیال کیا۔ جناب مودی نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ   Catch the Rain Movement اور ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم میں شامل ہوں۔ سنسکرت کے عالمی دن کا تذکرہ کرتے ہوئے، جو کچھ دن پہلے منایا گیا ہے، جناب مودی نے کہا کہ Lithuania کے ایک پروفیسر Vytis Vidunas نے ”دریاؤں پر سنسکرت“ کے عنوان سے ایک منفرد پہل کی ہے، جس کے تحت لوگوں کا ایک گروپ Neris دریا کے کنارے پر اکٹھا ہوتا ہے۔ یہ لوگ وہاں ویدوں کا جاپ اور گیتا کا پاٹھ کرتے ہیں۔ آج کے ’من کی بات‘ پروگرام میں، وزیر اعظم نریندر مودی نے تندرستی کے معاملے اور لوگوں کی زندگی میں اِس کی اہمیت پر بھی اظہارِ خیال کیا اور اِسے فروغ دینے کیلئے سرکار کی جانب سے کئے گئے مختلف اقدامات کا تذکرہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کسی کنبے، معاشرے اور ملک کے مستقبل کا دارومدار بچوں کی صحت پر ہوتا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ہر سال پہلی ستمبر سے 30 ستمبر تک تغذیہ بخش خوراک کا مہینہ ’پوشن ماہ‘ منایا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اب سے کچھ دن بعد پیرس میں Paralympics شروع ہوجائیں گے اور 140 کروڑبھارتی افراد ملک کے کھلاڑیوں اور Athletes کا حوصلہ بڑھائیں گے۔جناب مودی نے لوگوں سے کہا کہ وہ ہیش ٹیگ Cheer 4 bharat کے ساتھ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ وزیر اعظم نے لوگوں کو آنے والے تہواروں جنم اشٹمی، گنیش چتُرتھی، اونم، میلاد النبی اور تیلگو بھاشا دِوس کی مبارکباد دی۔ 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں