August 23, 2024 9:32 AM

printer

خلاء سے متعلق پہلا قومی دن آج پورے ملک میں منایا جارہا ہے

آج ملک بھر میں خلا سے متعلق پہلا قومی دن منایا جارہا ہے۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو اصل تقریب کا افتتاح کریں گی جو نئی دلی کے بھارت منڈپم میں ہوگی۔ اس سال کی تقریبات کا موضوع ہے”بھارت کا خلائی سفر چاند تک پہنچنے تک“۔  خلا سے متعلق قومی دن کے موقع پر صدرجمہوریہ  Robotics Challenge اور بھارتی  Antariksh Hackathon کے فاتحین کو اعزازات سے نوازیں گی۔

پچھلے سال آج ہی کے دن چندریان 3 مشن نے وکرم لینڈر کی چاند کی سطح پر محفوظ اور سافٹ لینڈنگ کی تھی۔ اس کامیابی کے ساتھ بھارت خلائی سفر کرنے والے ممتاز ملکوں کے گروپ میں شامل ہوگیا۔ بھارت چاند کی سطح پر اترنے والا صرف چوتھا ملک، جبکہ چاند کے قطبِ جنوبی کے قریب اترنے والا پہلا ملک بن گیا۔

سافٹ لینڈنگ کے بعد پرگیان روور کی کامیاب تعیناتی عمل میں آئی۔ لینڈنگ کے مقام کا نام شیوشکتی پوائنٹ رکھا گیا تھا اور 23 اگست کو خلا کا قومی دن منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ خلا کا قومی دن، خلائی تحقیق میں نمایاں کامیابیوں کا اعتراف اور خلائی ٹیکنالوجیز میں ہونے والی پیشرفت کو اجاگر کرتا ہے۔

 خلائی تحقیق میں بھارت کا سفر 1960 کی دہائی کے اوائل میں شروع ہوا تھا۔ اس کے بعد وہ جدید ترین ٹیکنالوجیز تیار کرکے مسلسل ترقی کرتارہا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں