ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 16, 2024 9:35 AM

printer

خزانے اور کورپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نرملا سیتارمن آج سے میکسیکو اور امریکہ کا دورہ کریں گی

خزانے اور کورپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نرملا سیتارمن آج سے میکسیکو اور امریکہ کا دورہ کریں گی۔ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں وہ اِس مہینے کی 17 سے 20 تاریخ تک میکسیکو کے دورے پر رہیں گی۔ محترمہ سیتارمن ٹیک ماہرین کی گول میز کانفرنس کی صدارت کریں گی جس میں گُوادُلُہَارَا میں، بھارت کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں سمیت، ٹیکنالوجی کے عالمی ماہرین یکجا ہوں گے۔

محترمہ سیتارمن میکسیکو کے خزانے اور عوامی قرض کے وزیر رُخیلِیو رَامِیریز دیلاؤ کے ساتھ بھی دوطرفہ ملاقات کریں گی۔ اِس کے علاوہ وہ، پارلیمنٹ سے متعلق تعاون کو مستحکم بنانے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے مقصد سے، میکسیکو کی پارلیمنٹ کے بہت سے ارکان کے ساتھ بھی بات چیت کریں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں