خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے آج کہا ہے کہ سرکاری شعبے کے بینکوں کیلئے اِس مالی سال میں MSMEs کو پانچ اعشاریہ سات-پانچ لاکھ کروڑ روپے قرض دینے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر موصوف، نیشنل MSME کلسٹر آؤٹ ریچ پروگرام میں اظہار خیال کر رہی تھیں، جس کا اہتمام بینگلورو میں SIDBI نے کیا تھا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکاری شعبے کے بینکوں کی جانب سے MSMEs کو دیئے جانے والے قرضے میں 9 اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مجوزہ نئی کریڈٹ گارنٹی اسکیم جلد ہی کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔ اِس اسکیم کے تحت MSMEs کو 100 کروڑ روپے کے مقررہ مدت کے قرض کو یقینی بنایا گیا ہے۔ محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ حکومت کی خریداری کی پالیسی سے مانگ میں اضافے میں مدد ملی ہے۔ یہ پالیسی GEM پورٹل کے ذریعے MSMEs سے 25 فیصد کی خریداری کو لازمی بناتی ہے۔ خزانے کے مرکزی وزیر مملکت پنکج چودھری، MSME کی مرکزی وزیر مملکت Shobha Karandlaje، بینک اور صنعتی اداروں کے اعلیٰ عہدیداران اور صنعتکار، اس موقع پر موجود تھے۔
Site Admin | November 9, 2024 9:38 PM