August 12, 2024 9:41 PM

printer

خردہ افراطِ زر کی شرح تقریباً پانچ سالوں میں، جولائی میں سب سے کم تین اعشاریہ پانچ چار فیصد رہی

اِس سال جولائی کیلئے خردہ افراطِ زر کی شرح، سال بہ سال کی بنیاد پر، 59 مہینوں میں سب سے کم ہوکر تین اعشاریہ پانچ چار فیصد رہی۔ شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے ذریعے آج جاری اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ مہینے کیلئے صارفین کی قیمتوں کے اشاریے میں کمی، بنیادی طور پر سبزیوں، پھلوں اور مسالہ جات کی قیمتوں میں کمی ہونے کی وجہ سے ہوئی۔ جولائی 2024 کیلئے غذائی افراطِ زر کی شرح گذشتہ مہینے جون کے بعد سے سب سے کم رہی۔ اعداد وشمار کے مطابق، گذشتہ مہینے غذائی افراطِ زر پانچ اعشاریہ چار دو فیصد تھا۔ مذکورہ مدت کیلئے دیہی افراطِ زر کی شرح چار اعشاریہ ایک صفر رہی جبکہ شہری علاقوں کیلئے یہ شرح دو اعشاریہ نو آٹھ فیصد تھی۔
بھارت کی صنعتی پیداوار میں اِس سال جون میں چار اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ ہوا۔ شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے مطابق تین شعبوں، کانکنی، مینوفیکچرنگ اور بجلی کے شعبوں میں جون 2024 کے مہینے کیلئے شرحِ نمو میں، بالترتیب دس اعشاریہ تین فیصد، دو اعشاریہ چھ فیصد اور آٹھ اعشاریہ چھ فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں