ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 11, 2024 9:55 AM

printer

خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں زبردست گراوٹ آئی ہے جو پچھلے تقریباً تین سال میں سب سے کم ہیں

خام تیل کی بین الاقوامی قیمتیں پچھلے تقریباً تین سال کی سب سے نچلی سطح پر آگئی ہیں۔Brent  خام تیل کی قیمت  دسمبر 2021 کے بعد سے پہلی بار 70 ڈالر فی بیرل سے  نیچے آگئی ہے۔ پٹرولیم برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اور اُس کے اتحادی ملکوں OPEC+ کی جانب سے اِس سال اور اگلے سال کیلئے تیل کی عالمی مانگ کے اپنے تخمینے کو گھٹائے جانے کے کچھ ہی دیر بعد قیمتوں میں یہ گراوٹ آئی ہے۔

Brent  خام تیل کی قیمت دو ڈالر 65 سینٹ کم ہوکر 69 ڈالر 19 سینٹ فی بیرل ہوگئی، جو تین اعشاریہ چھ نو فیصد کی گراوٹ ظاہر کرتا ہے۔

اسی طرح US West Texas Intermediate خام تیل کی قیمت بھی دو ڈالر 96 سینٹ کم ہوکر 65 ڈالر 75 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ اِس طرح اِس کی قیمت میں چار اعشاریہ تین ایک فیصد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں