ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 18, 2024 9:36 AM

printer

خارجی اُمور کے وزیر مملکت Pabitra Margherita اس ہفتے اور اتوار کو انڈونیشیا کا دورہ کریں گے

خارجی اُمور کے وزیر مملکت Pabitra Margherita اس ہفتے اور اتوار کو انڈونیشیا کا دورہ کریں گے۔ وہ اتوار کے روز جکارتہ میں منتخب صدر Prabowo Subianto اور منتخب نائب صدر Gibraqn Rakabuming Raka کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔یہ سال دونوں ملکوں کیلئے اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ ان کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 برس اور بھارت کی مشرقی ملکوں سے رابطے بڑھانے کی پالیسی کی ایک دہائی مکمل ہورہی ہے، جس میں انڈونیشیا ایک اہم ستون ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ افتتاحی تقریب میں جناب Margherita کی شرکت سے بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان جامع کلیدی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے بھارت کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں