ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 19, 2024 9:38 AM

printer

خارجہ سکریٹری وکرم مِسْری آج بھوٹان کے دو دن کے دورے پر جارہے ہیں

خارجہ سکریٹری وِکرم مسری آج سے بھوٹان کے دو روزہ سرکاری دورے پر رہیں گے۔ خارجہ سکریٹری کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اُن کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ اپنے دورے میں جناب مسری بھوٹان کے شاہ سے ملاقات کریں گے۔ وہ بھوٹان کے وزیراعظم، وزیرخارجہ اور غیر ملکی تجارت کے وزیر، بھوٹان کے اپنے ہم منصب اور بھوٹان کی شاہی حکومت کے دیگر سینئر عہدیداران سے بھی ملاقات کریں گے۔ دونوں ملکوں کے خارجہ سکریٹری بھارت-بھوٹان کی ترقی سے متعلق اشتراک پر بات چیت کی مشترکہ طور پر صدارت بھی کریں گے۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہ دورہ بھارت اور بھوٹان کے درمیان اعلیٰ سطح کے مسلسل رابطوں کی روایت سے مطابقت رکھتا ہے اور پڑوس مقدم کی حکومت کی اعلیٰ ترین ترجیح کو اُجاگر کرتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں