ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 9, 2024 2:38 PM

printer

خارجہ سکریٹری وکرم مصری ڈھاکہ میں دفترِ خارجہ کی مشاورت کے تحت میٹنگ میں بھارتی وفد کی قیادت کررہے ہیں

خارجہ سکریٹری وِکرم مِصری بھارت-بنگلہ دیش وزارت خارجہ کے صلاح ومشورے کے اگلے دور میں بھارتی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ کے روز میڈیا کے افراد کو بتایا تھا کہ خارجہ سکریٹری ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے اور اُن کے دورے کے دوران مختلف میٹنگیں بھی ہوں گی۔ پانچ اگست کو بنگلہ دیش میں سیاسی قیادت کی تبدیلی کے بعد بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان یہ پہلا اعلیٰ سطحی رابطہ ہے۔ وزارت خارجہ کا پچھلا سالانہ صلاح ومشورہ 24 نومبر2023 کو نئی دلّی میں ہوا تھا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں