ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 9, 2025 10:01 AM | India Afghanistan

printer

خارجہ سکریٹری وکرم مصری اور افغانستان کے کارگذار  وزیر خارجہ Mawlawi Amir Khan Muttaqi نے کَل دُبئی میں باہمی تعلقات اور علاقائی ترقی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

خارجہ سکریٹری وکرم مصری اور افغانستان کے کارگذار  وزیر خارجہ Mawlawi Amir Khan Muttaqi نے کَل دُبئی میں باہمی تعلقات اور علاقائی ترقی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ میٹنگ میں خارجہ سکریٹری نے افغان عوام کے ساتھ بھارت کے تاریخی رشتوں اور دونوں ملکوں کے درمیان عوام سے عوام کے درمیان مضبوط رابطوں کو اجاگر کیا۔ انھوں نے افغان عوام کی فوری ترقیاتی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے بھارت کی تیاری کے بارے میں بھی بتایا۔

طرفین نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارت کے موجودہ پروگراموں کا جائزہ لیا۔ افغانستان کے وزیر نے افغان عوام کے ساتھ جڑنے اور مسلسل مدد فراہم کرنے کے لیے بھارتی لیڈرشپ کی ستائش کی اور شکریہ ادا کیا۔

ترقی سے متعلق کارروائیوں کے لیے موجودہ ضرورت کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ بھارت انسانی ہمدردی کے جاری پروگراموں کے ساتھ ساتھ مستقبل قریب میں ترقیاتی پروجیکٹوں سے منسلک ہونے میں غور کرے گا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں