خارجہ سکریٹری وِکرم مِسری، اس مہینے 9 تاریخ کو دفتر خارجہ مشاورت کیلئے بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔ آج سہ پہر نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے خارجی امور کی وزارت کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ یہ بنگلہ دیش کے ساتھ بھارت کی طے شدہ بات چیت کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب مِسری بنگلہ دیش کے اپنے ہم منصب کے ساتھ باہمی مفاد کے تمام امور پر تبادلہئ خیال کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کی ملک شام کے شمال میں جنگ میں آئی حالیہ تیزی پر نظر ہے۔ بھارت اِس صورتحال پر قریبی نگاہ رکھے ہوئے ہے اور بھارتی مشن اپنے باشندوں کے تحفظ اور سلامتی کیلئے قریبی رابطے میں ہے۔ ملک شام میں تقریباً 90 بھارتی باشندے ہیں، جن میں اقوام متحدہ کے مختلف اداروں میں کام کرنے والے 14 بھارتی باشندے بھی شامل ہیں۔
پاکستان میں مسعود اظہر کی موجودگی کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے اُسے ایک نامزد دہشت گرد قرار دیا گیا ہے اور مطالبہ کیا کہ اُس کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔
Site Admin | December 6, 2024 9:37 PM