خارجہ سکریٹری وکرم مِسری باہمی بات چیت کیلئے اتوار سے چین کے دو روزہ دورے پر رہیں گے۔ یہ ملاقات بھارت کے خارجہ سکریٹری اور چین کے میکانزم کے نائب وزیر کے درمیان ہوگی۔ایک بیان میں وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ قیادت کے درمیان باہمی بات چیت کی بحالی سے بھارت- چین تعلقات سے متعلق اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اِن میں سیاسی، معاشی اور عوام سے عوام کے درمیان رابطے شامل رہیں گے۔
Site Admin | January 23, 2025 9:50 PM
خارجہ سکریٹری وکرم مسری باہمی تعلقات کے اگلے اقدامات پر تبادلہئ خیال کیلئے اتوار کو چین کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
