خارجہ سکریٹری وکرم مسری اتوار کے روز سے اپنے دو روزہ چین دورے پر رہیں گے۔ اِس دوران، وہ چین کے میکنزم کے نائب وزیر سے ملاقات کریں گے۔ نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ خارجہ سکریٹری، اپنے ہم منصب، چین کے نائب وزیر سے ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ مفادات کے سبھی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
میڈیا کی جانب سے بنگلہ دیش سرحد پر باڑھ لگانے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان سرحد پر باڑھ لگانے سے متعلق کئی معاہدے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جرائم سے متعلق واقعات کی روک تھام کیلئے سرحد پر باڑھ لگانا ضروری ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ باڑھ لگانے سے متعلق بنگلہ دیش کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کو مثبت طور پر نافذ کیا جائے۔ جناب جیسوال نے کہا کہ سرحد کے دونوں جانب باڑھ لگانے کا کام، دونوں ممالک کے درمیان طے پائے معاہدوں کے مطابق کیا جارہا ہے۔ غیرقانونی امیگریشن سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جناب جیسوال نے کہا کہ بھارت غیرقانونی امیگریشن کے خلاف ہے کیونکہ اس کا تعلق منظم جرائم کی مختلف شکلوں سے ہے۔
ٹیرف معاملات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت-امریکہ تعلقات بیحد مضبوط اور کثیرجہتی ہیں اور دونوں ممالک کے معاشی تعلقات بیحد خاص ہیں۔
Site Admin | January 24, 2025 9:43 PM
خارجہ سکریٹری وکرم مسری اتوار کے روز سے اپنے دو روزہ چین دورے پر رہیں گے
