خارجہ سکریٹری وکرم مسری آج سے نیپال کے دو روزہ دورے پر ہوں گے۔ وہ نیپال کے اپنے ہم منصب Sewa Lamsal کی دعوت پر ہمالیائی ملک کا دورہ کررہے ہیں۔ خارجہ سکریٹری کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان باقاعدگی کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کا ایک حصہ ہے۔ اُن کا یہ دورہ بھارت کی پڑوسی مقدم پالیسی کے تحت نیپال کے ساتھ بہتر تعلقات کو ترجیح دینے کی عکاسی کرتا ہے۔
بھارت اور نیپال کے درمیان صدیوں پرانے تہذیبی، ثقافتی اور عوام سے عوام کے تعلقات ہیں۔ حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ اشتراک و تعاون مزید مستحکم ہوا ہے۔